donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr Javed Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مرے وجود میں خود کو سما کے دیکھ مجھ *
غزل
ا ز ڈاکٹر جاوید جمیل
 
 
مرے وجود میں خود کو سما کے دیکھ مجھے
 مرے نصیب کو اپنا بنا کے دیکھ مجے
 
تری  نظر کے سمندر میں ڈوب جاؤں گا
ذرا یہ زلف کا بادل ہٹا کے دیکھ مجھے
 
نہیں کتاب میں دل تیرا، صرف آنکھیں ہیں
بنا ہلائے سر آنکھیں اٹھا کے دیکھ مجھے
 
میں لوٹ آؤنگا اگلے ہی لمحہ شان کے ساتھ
ہو تیرے بس میں تو پل بھر بھلا کے دیکھ  مجھے
 
خدا ہوں پاس ہوں شہہ رگ سے بھی ترے، بندے!
ذرا سا اپنی یہ گردن جھکا کے دیکھ مجھے
 
چمن بناؤں گا اس  شہر_دشت کو، وعدہ 
بس اپنے شہر میں کچھ دن بسا کے دیکھ مجھے
 
میں وہ نہیں ہوں جو تجھ کو دکھائی دیتا ہوں
پہن رکھا ہے جو چشمہ، ہٹا کے دیکھ مجھے
 
 نہیں ہوں جسم فقط، جان  بھی ہوں اے جاوید
گزر کے جلد سے دامن میں جاکے دیکھ مجھے
**************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 501