donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr. Izhar Ahmad Gulzar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* محمد کا جب سے ظہور ہو گیا ہے *

نعت


ڈاکٹر اظہار احمد گلزار


محمد کا جب سے ظہور ہو گیا ہے
یہ ظلمت کدہ نورو نور ہو گیا ہے
غلام اور آقا ہوئے سب برابر
بڑھائی کا بُت چِکنا چور ہو گیا ہے
جو تھا دل میں لوگوں کے تسلی تکبر
وہ اسلام آنے سے دور ہو گیا ہے
نہیں کوئی اللہ خدا کے سوا
عقیدہ یہ کامل حضور ہو گیا ہے
ز راہ تلتف کرو در گزر تم
جو بھولے سے سر زد قصور ہو گیا ہے
ہوا نعت لکھنے سے محسوس مجھ کو
طبیعت میں پیدا سرور ہو گیا ہے
بلایا محبت اپنے دَر پر بھی تُو نے
وہ خدمت میں حاضر ضرور ہو گیا ہے
خدا کی ہے مرضی ،محمد ؐ کی مرضی
مجھے اس کا پورا شعور ہو گیا ہے
محمدؐ کی اظہارؔ مدحت جو لکھی
وہ ذرہ بھی اب کوہِ طور ہو گیا ہے

*******************

 

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 179