نعت
ڈاکٹر اظہار احمد گلزار
ہر سو اجالا ہے جو یہ روشن حیات ہے
سب تیرے حُسنِ پاک کی آقاؐ ذکوٰۃ ہے
وہ جان کائنات ہے وہ روح کائنات
ان ہی کے دم سے سارے جہاں کو ثبات ہے
قرآں میں خدا نے کھل کر بتادیا
ان پر پڑھے درود جو سمجھو نجات ہے
یہ مہرو ماہ و انجم یہ کہکشاں فلک پر
ان کی تجلیوں ہی کی یہ سب خیرات ہے
اظہار لکھ رہا ہے جو سرکار کی ثنا
اس کے ہر ایک شعر میں آقا کی بات ہے
******************