نعت
ڈاکٹر اظہار احمد گلزار
ہاشمی عربی نبی مکرم صل اللہ علیہ وسلم
شافع محشر خُلق مجسم صل اللہ علیہ وسلم
باعثِ رونق فصلِ بہاراں
آپ کے لب کا ایک تبسم صل اللہ علیہ وسلم
دشمن کا بھی دل پگھلا دے
کیسا ہے اندازِ تکلم صل اللہ علیہ وسلم
کیوں نہ بدلتی قوم کی حالت
آپ ؐ کے جیسا جب ہو معلم صل اللہ علیہ وسلم
شان نرالی سب نبیوں سے
ہادیٔ اکمل، شاہ معظم صل اللہ علیہ وسلم
ہو دگئی ختم نبوت ان پر
یہ بھی ہے اک امرِ مسلم صل اللہ علیہ وسلم
میری خالی جھولی بھر دو
آپٔ سے بڑھ کر کون ہے منعم صل اللہ علیہ وسلم
چوموں گا روضے کی جالی
میرا ہے یہ عزم مصمم صل اللہ علیہ وسلم
آپٔ کا بندہ ہو کر آقا!
محشر کا ظہار کو کیا غم صل اللہ علیہ وسلم
************