donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hashim Raza
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نئی فضا میں پرندہ اڑان بھول گیا *

غزل

نئی فضا میں پرندہ اڑان بھول گیا
زمیں پہ چلنے لگا آسمان بھول گیا

مرے شکار کو ترکش میں تیر لایا مگر
وہ میری جان کا دشمن کمان بھول گیا

اسے تو یاد ہے سارا جہان میرے سوا
میں اسکی یاد میں سارا جہان بھول گیا

وہ شخص زندگی بھر کا تھکا ہوا تھا مگر
جو پائوں قبر میں رکھا تھکان بھول گیا

غریبِ شہر نے رکھی ہے آبرو ورنہ
امیرِ شہر تو اردو زبان بھول گیا

تمام شہر کا نقشہ بنانے والا رضاؔ
جنونِ شوق میں اپنا مکان بھول گیا


ہاشم رضاؔ جلالپوری
Email: hashimrazajalalpuri@gmail.com

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 525