donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Iftekhar Raghib
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دھوپ میں فرقت کی تپنے کے لیے *
دھوپ میں فرقت کی تپنے کے لیے
جی رہا ہوں میں تڑپنے کے لیے

خواہشوں کی سربُریدہ کونپلیں
اب بھی کوشاں ہیں پنپنے کے لیے

مہرباں گلشن پہ ہے ظالم ہوا
پھول سے خوشبو ہڑپنے کے لیے

خود فراموشی کے اِس ماحول میں
دل نہیں تیار کھپنے کے لیے

کیا تری محفل میں آئے ہیں سبھی
صرف تیرا نام جپنے کے لیے

لکھ کے راغبؔ اپنی ہی تعریف ہم
بھیجتے رہتے ہیں چھپنے کے لیے
****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 390