donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Iftekhar Raghib
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میرے خامے کو وہ سیاہی دے *

میرے خامے کو وہ سیاہی دے
ذہن و دل کو جو خوش نگاہی دے

اب کوئی فیصلہ سنا ہی دے
مت جزا دے مجھے سزا ہی دے

ختم وابستگی نہ کر مجھ سے
میں ہوں دشمن تو بد دعا ہی دے

مت بتا مجھ کو راہ منزل کی
پان￿و رکھنے کو راستا ہی دے

مجرموں کو بھی جو نصیب نہ تھی
وہ سزا آج بے گناہی دے

کیا بتاؤں، یہ دل ہی جانے ہے
دُکھ جو اپنوں کی خیر خواہی دے

دیکھ کیا کیا کمال کرتا ہوں
تُو مجھے صرف حوصلہ ہی دے

سب  طرف دار  جب  اُسی  کے  ہیں
کون حق میں مِرے گواہی دے

کس کے آنگن میں چان￿د اُترا ہے
’’اب تو اے دل اُسے بھلا ہی دے‘‘

یہ محبت کی آگ ہے راغبؔؔ
دے سکے تو اِسے ہَوا ہی دے

جون ۲۰۰۸ئ؁  طرحی

****************
 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 257