donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Iqbal Azeem
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مجھ کو بھی کاش جلوۂ خضرا دکھائی د *

نعت_ رسول_  مقبول صلم
---------------------------
پروفیسر اقبال عظیم
------------

نوٹ : اردو شاعری کے اکثر قارئین یہ جانتے ہونگے  
    کہ مشہور نعت گو  اور غزل کے شاعر اقبال عظیم مرحوم کی  بینائی کسی بیماری کے بعد ، بلکل
ختم ہو گی تھی - قارئین یہ  نعت  اس پس منظر میں پڑھیں .
 
---------------------

مجھ کو بھی کاش جلوۂ خضرا دکھائی دے
بے نور آنکھ سے بھی اجالا دکھائی دے

تھوڑی سی دیر کو مجھے بینائی چاہیے
بس اک جھلک حضور (ص)کا روضہ دکھائی دے  

یا رب عطا ہو مجھ کو وہ مخصوص روشنی
اٹھے جدھر نگاہ ، مدینہ دکھائی دے

جاگوں تو صرف انکے خیالوں میں گم رہوں
سو جاؤں تو فقط رخ _ آقا دکھائی دے

منزل مری وہ شہر_  کرامات ہو جہاں
ذروں  سے آفتاب ابھرتا دکھائی دے

وہ شہر جس کا نام تو کعبہ نہیں مگر
گلیوں میں جس کی رونق_ کعبہ دکھائی دے

بے  نوری _ نگاہ کا اک فائدہ بھی بے
کانٹے سجھائی دیں نہ اندھیرا دکھائی دے

اقبال اپنی چشم_ بصیرت سے کام لو
یہ کیا ضرور آنکھ سے رستہ دکھائی دے

==========
مرسلہ --- سعود صدیقی  

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 357