غزل
اک دئیے کا وہ ہے مقام یہاں
روشنی کا جو ہے امام یہاں
جب بھی آنکھوں سے صبح کوچوموں
روٹھ جاتی ہے مجھ سے شام یہاں
پھول کانٹوں کے ساتھ رہتے ہیں
اورکیا ہوگا احترام یہاں
اک نظر اس کو دیکھنے کے لیے
آنکھیں کرتی ہیں اہتمام یہاں
اب یزیدی کہاں ہیں دنیا میں
مٹ گئے ایک ایک نام یہاں
اورمہمان کتنی دیر رُکے
چند لمحوں کا ہے قیام یہاں
گھر میں روشن نیا چراغ ہوا
’’ہوگئی عمر سب تمام یہاں‘‘
پھول احمدؔ غزل کے سوکھ گئے
تازہ تازہ لکھو کلام یہاں
احــمــد جـــاویــد (شیب پور، ہوڑہ
موبائل:9831516136
Email: ahmedjawed15@gmail.com