donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
K.Ashraf
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جب بھی ہاتھوں میں جام لیتے ہیں *
غزل
جب بھی  ہاتھوں میں  جام  لیتے  ہیں
وقت   کی   باگ   تھام   لیتے   ہیں
عشق  بھی   بن  گیا    ہے    کاروبار
بوسے  دیتے   ہیں  دام  لیتے   ہیں
چاک ہوتا ہے جب بھی  دامنِ گل
ہم   جگر   اپنا    تھام     لیتے   ہیں
اپنے   رخ   پر   بکھیر   کر   زلفیں
وقت ِ صْبح   لْطفِ  شام  لیتے   ہیں
وہ    ہی   کھنچتا    ہے   دار   پر آخر
لوگ  جس  کا  بھی   نام  لیتے   ہیں
کے اشرف
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 487