donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mansoor Khushtar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* زندہ رہنے کے لیے تھوڑی مسرت چاہئے *

زندہ رہنے کے لیے تھوڑی مسرت چاہئے
اس سے پہلے ہے مگر لازم کہ صحّت چاہئے

اے خدا مجھکو سکونِ قلب کی دولت کے ساتھ
دین ودنیا میں فقط اک تیری رحمت چاہئے

دوسروں کے فائدے کا جو ذرا رکھیں خیال
ملک کو وہ رہنما ،ایسی قیادت چاہئے

اک نمونہ جس سے بن جائے ہماری زندگی
ایسے ہی لوگوں کی صحبت اور رفاقت چاہئے

یوں تو حاصل ہیں مجھے دنیا کی ساری نعمتیں
دل میں دشمن کے مگر میری محبت چاہئے

اپنے بھارت دیش کو کہتے ہیں گر جنت نشاں
تو فضا موجود اس میں مثلِ جنت چاہئے

خدمتِ خلقِ خدا کا فی ہے خوشترؔ کے لیے
پید اہو محنت سے جو اس کو وہ دولت چاہئے

******************   

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 285