توڑنا وہ جانتے ہیں ، میں بنانا جانتا
میری فنکاری کو ہے سارازمانہ جانتا
اس سے بڑھ کے ہوگا نالائق نہیں شاید کوئی
باپ کی اپنے کمائی جو اُڑ انا جانتا
صرف کہتے ہی رہو گے یا سنو گے میری کچھ
میرے منہ میں بھی زباں ہے میں سنانا جانتا
تم کو آتا ہے گرانا ہی کسی کو منہ کے بل
میں تو بس گرتے ہو ؤوں کو ہی اٹھا نا جانتا
تم کو آتا ہے لگانا آگ گلشن میں مگر
خاروخس کو میں چمن ،ہی کے جلانا جانتا
دشمنوں کے ساتھ بھی ہوتا مرا ایسا سلوک
میں محبت سے انہیں اپنا بنانا جانتا
مشکلیں جیسی بھی خوشتر ہوں رہِ دشوار پر
میں قدم ہر حال میں اپنا بڑھانا جانتا
******************