donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mansoor Khushtar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تم خدا لگتی ذرا مجھکو بتانا لوگو *

تم خدا لگتی ذرا مجھکو بتانا لوگو
میں نے کیا کس کا کبھی کچھ ہے بگاڑا لوگو

توڑ کے زنداں کے در وازے ابھی نکلا ہوں
اب ستم مجھ پہ نہ ایسا کبھی ڈھانا لوگو

رہ گذر بھی نہیں ،میں بیٹھا کنارے پر ہوں
اب یہاں سے بھی خدا را نہ اٹھانا لوگو

کچھ بتاؤ مرے کیوں پیچھے پڑے ہو آخر
ایک مٹتا ہوا میں خود ہوں فسانہ لوگو

کل سنا ہے کہ چڑھا ئیں گے مجھے وہ سولی
دیکھنے کو یہ تماشہ وہاں آنا لوگو

کل تھا غیروں کا ستم آج ہیں اپنے دشمن
کب موافق بھی رہا میرے زمانہ لوگو

جرم جو تم نے لگا یا تھا وہ ثابت نہ ہوا
ڈھونڈوخوشترؔ کے لیے اور بہانہ لوگو


*******************

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 250