یاد آتے ہیں بیتے دن
میٹھی راتیں میٹھے دن
گزرے کتنی مشکل سے ہی
تیری فرقت والے دن
ایک فسانہ ہوں جیسے
اپنے کھاتے پیتے دن
عمر اسی میں گذری ہے
اب آئیں گے اچھے دن
سولہ برس کی عمر تری
اُف رے قیامت جیسے دن
ناز اور نخرے،شرم،حیا
تیرے بھاؤ بڑھاتے دن
خوشتر ؔ آئے اب اس کے
حشر جگانے والے دن
*********************