حمد
ڈاکٹر منصور خوشتر
مدیر ’’دربھنگہ ٹائمز‘‘دربھنگہ
اے خدا، اے خدا، اے خدا، اے خدا
میں ہوں بندہ ترا، تو ہی رب ہے مرا
میرا جس کی رسالت پہ ایمان ہے
ایسا محبوب رب ہے مرا رہنما
جس نے دولت عطا کی ہے توحید کی
جس نے اسلام ہی سے مشرُف کیا
جس سے مجھ کو شریعیت، طریقت ملی
وہ محمد ہے بے شک رسول خدا
جس سے حاصل ہوا تیرا عرفاں مجھے
تو نے قرآنِ پاک اُس پہ نازل کیا
ہے جو میرے لئے اک کتاب مبیں
ضابطہ بھی ہے جو دینِ اسلام کا
ذات تیری ہر اک عیب سے پاک ہے
اے خدا صرف ہے اک تجھی کوبقا
چاند، تارے، زمیں، مہر و مہ، آسماں
تیری خلقت کی دیتے گواہی، خدا
سر بلندی مجھے بخشی مخلوق میں
تو نے سب پر فضیلت مجھے کی عطا
ساری باتیں بتا دیں نبی پاک
نیک و بد، خیر و شرکہ روا ناروا
علم ناقص ہے اُس کا تو محدود بھی
کیسے خوشتر سے تیری ادا ہو ثنا
٭٭٭