donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Manzar Bhopali
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہمارے دل پہ جو زخموں کا باب لکھا ہے *
ہمارے دل پہ جو زخموں کا باب لکھا ہے
اسی میں وقت کا سارا حساب لکھا ہے

کچھ اور کام تو ہم سے نہ ہو سکا لیکن
تمہارے ہجر کا اک اک عذاب لکھا ہے

سلوک نِشتروں جیسا نہ کیجئے ہم سے
ہمیشہ آپ کو ہم نے گُلاب لکھا ہے

تیرے وجود کو محسوس عمر بھر ہو گا
تیرے لبوں پہ جو ہم نے جواب لکھا ہے

ہوا فساد تو اس میں نہیں کسی کا قصور
ہوائے شہر نے موسم خراب لکھا ہے

اگر یقیں نہیں تو اٹھایئے تاریخ
ہمارا نام بصد آب و تاب لکھا ہے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 414