donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Manzar Bhopali
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بے سبب نہیں جلتے گھر وفا شعاروں کے *
بے سبب نہیں جلتے گھر وفا شعاروں کے
آندھیاں بڑھاتی ہیں حوصلے شراروں کے

میرے دل سے گذرے تھے وہ یہ بھول بیٹھے ہیں
کون یاد رکھتا ہے نام راہگزاروں کے

وقت کے بدلتے ہی پھر بدل گئے چہرے
میرے جاں نثاروں کے میرے غمگساروں کے

ہم نے دل کو بہلایا خوب ان کھلونوں سے
خواہشیں بہاروں کی خواب ماہ پاروں کے

آپ اشک پی لیجئے ورنہ رائیگاں ہوں گے
ان دِیوں کی کیا ہستی شہر میں ستاروں کے

باغباں کی باتوں کا اعتبار مت کرنا
یہ جو پھول مہکے ہیں زخم ہیں بہاروں کے

مجھ کو اپنی شہرت پر کیا غرور ہو منظرؔ
وقت نے مٹا ڈالے نام شہریاروں کے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 369