* میرے خدا! تو میری محبت قبول کر *
نعت پاک
میرے خدا! تو میری محبت قبول کر
قسمت سنوار میری ، عبادت قبول کر
در پر پڑی ہوں تیرے میں سر خم کئے ہوئے
تو میری بندگی و عقیدت قبول کر
سارے گنہ معاف کر اس بدنصیب کے
میرے تر آنسوئوں کی عبادت قبول کر
لب کھولتی نہیں ہوں کہ تو جانتا ہے سب
کردے مراد پوری ، ضرورت قبول کر
طیبہ کی خاک میرے لئے افتخار ہے
میری تو اس مدینے کی مدحت قبول کر
دامن پسارے کب سے ہے مسرور ملتجی
مجھ پر کر آج تھوڑی عنایت ، قبول کر
مسرور تمنا
Room No. 1 A, Tara Bagh Colony
Ked.Gaon, Ahmad Nagar, PIN-414001 (M.S)
Mob: 9960975735
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|