* آج کل ہے زندگی ٹیڑھا سوال *
غزل
آج کل ہے زندگی ٹیڑھا سوال
یہ رہی ہوگی کبھی سیدھا سوال
زندگی تو جیسے تیسے کٹ گئی
سخت ہوگا سنتے ہیں اگلا سوال
مفلسی میں اپنے ایماں کا بچائو
جیسے مشکل اور پیچیدہ سوال
وضع داری کی روش تو ہے یہی
کرتے اچھے لوگوں سے اچھا سوال
کامیابی کس طرح پائیں گے وہ
جو بجا کو بھی کہیں بیجا سوال
اُس کو محرومی ستائے گی نہیں
جس کو آتا ہی نہ ہو کرنا سوال
اے مناظر وقت ہی بتلائے گا
کیسا ہے میرا جواب اُن کا سوال
ڈاکٹر) منا ظر عاشق ہرگانوی0)
Kohsar, Bhikanpur-3
Bhagalpur-812001 (Bihar)
Mob: 9430966156
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|