donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushafi Gholam Hamdani
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ایک تو بیٹھے ہو دل کو مرے کھو اور سن&# *

ایک تو بیٹھے ہو دل کو مرے کھو اور سنو

تس پہ کہتے ہو ''دیا ہے تجھے'' لو اور سنو

مے پیو آپ جو دیویں مجھے تلچھٹ احباب

ان سے کہتے ہو اسے خاک نہ دو اور سنو

قصہ اپنا تو میں سب تم سے کہا اے یارو

چپکے کیوں بیٹھے ہو کچھ تم بھی کہو اور سنو

چٹکیاں لیتے ہو جب پاس مرے بیٹھو ہو

آپ نے زور نکالی ہے یہ خو اور سنو

ستم طرفہ تو یہ ہے کہ مجھے روتا دیکھ

ہنس کے کہتے ہو ذرا اور بھی رو اور سنو

ابھی دفتر ہیں بغل میں مری اے ہم نفسو

ایک ہی بات میں اتنا نہ رکو اور سنو

مصحفیؔ ڈر نہیں میرے تئیں رسوائی سے

بات اپنی مجھے کہنی اسے گو اور سنو


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸


 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 186