حمد باری تعالیٰ
تو ہی ستار ہے تو ہی غفار ہے
اے خدا تو ہی سب کا مددگار ہے
ذکر سے تیرے غافل میں کیسے رہوں
فضل سے تیرے دل میرا بیدار ہے
کوئی جا تیرے جلووں سے خالی نہیں
ہر طرف تیری قدرت کا اظہار ہے
تیری رحمت کے سائے میں رہتا ہے وہ
جس کا دل ذکر سے تیرے سرشار ہے
عام سب کے لئے تیرے فیض و کرم
اپنے بندوں سے تجھ کو بڑا پیار ہے
تیری عظمت بیاں کیا ہو مشتاقؔ سے
تیرے جلووں سے دنیا ضیا بار ہے
*************