حمد باری تعالیٰ
مالکِ دو جہاں خدا تو ہے
ابتدا تو ہے انتہا تو ہے
بحر و بر تیری حمد کرتے ہیں
لائقِ حمد اے خدا تو ہے
ہو شہنشاہ یا غریب کوئی
سنتا ہر شخص کی دعا تو ہے
بخش دے میری بھی خطائوں کو
بخشتا سب کی جب خطا تو ہے
ہے جہاں میں خبر کسے کل کی
غیب داں صرف اے خدا تو ہے
مدعا کیا بیان ہو تجھ سے
دل کی ہر بات جانتا تو ہے
مجھ کو دنیا کا خوف ہو کیوں کر
خانۂ دل میں جب بسا تو ہے
کردے مشتاقؔ پر کرم مولیٰ
بے نوائوں کا آسرا تو ہے
مشتاق دربھنگوی
Akhbar Mashriq
12 Dargah Road, Kolkata-700017
M: 8013089694 / 9674576690
Email: "mushtaqued786786@gmail.com"
……………