donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Darbhangwi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* محصور کر نہ پائے گی افسردگی مجھے *
محصور کر نہ پائے گی افسردگی مجھے
رکھتی ہے تازہ دم مری زندہ دلی مجھے

منزل کا ہے پتہ نہ خبر راہ کی مجھے
لے جائے اب جہاں مری آوارگی مجھے

میں ہر جگہ ہوں تیری صدائوں کا منتظر
آواز دے جہاں سے تو اے زندگی مجھے

میں کیسے انتظار کروں اُس کا ایک دن
لگتا ہے ایک لمحہ بھی اب اک صدی مجھے

یوں مدتوں کے بعد ہوا اُن کا سامنا
وہ دیکھتے ہیں خود کو کبھی اور کبھی مجھے

ملتا ہے ہنس کے جب کوئی انجانے شہر میں
اپنوں کی طرح لگتا ہے وہ اجنبی مجھے

ہوکر خودی سے دور یہ احساس اب ہوا
لے آئی کس جگہ پہ مری بے خودی مجھے

ملتا جہاں ہے بھیک میں رندوں کو جامِ جم
جانے سے روکتی ہے وہاں تشنگی مجھے

ہر گوشۂ حیات کا ہو جس میں تذکرہ
مشتاقؔ ہے پسند وہی شاعری مجھے
***********************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 405