donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Darbhangwi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* چاہے جیسا بھی ہو اُس شخص کی عزت کرن *
چاہے جیسا بھی ہو اُس شخص کی عزت کرنا
جس کو آتا ہے غریبوں سے محبت کرنا

حکمرانو! نہ چلا پائو تو مجھ کو دے دو
میں نے اسلاف سے سیکھا ہے حکومت کرنا

یہ کبھی لفظِ عداوت سے نہ واقف ہوتے
ہم سکھاتے نہ جو بچوں کو عداوت کرنا

مجھ کو ہر اُس نئی تہذیب سے نفرت ہے بہت
جو بزرگوں کی نہیں جانتی عزت کرنا

امن کی فوج کو مت بھیج ہماری خاطر
خوب آتا ہے ہمیں اپنی حفاظت کرنا

کوئی مجبوری رہی ہوگی یقینا اُس کی
کیوں کوئی چاہے گا اپنوں سے بغاوت کرنا

قوم نے مسندِ اعلیٰ تجھے بخشی ہے مگر
اپنے کردار کی عظمت کو نہ غارت کرنا

تجھ کو مشتاقؔ کہیں کی یہ نہیں رکھے گی
اپنی فنکاری پہ ہرگز نہ رعونت کرنا
******************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 454