donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Darbhangwi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* قافلے والو چلو ، چلتے رہو ، آگے بڑھ *
قافلے والو چلو ، چلتے رہو ، آگے بڑھو
چھائوں راحت کی بلاتی ہے تو رکتے کیوں ہو

ہم غریبوں کا جو دکھ درد ہے تم کیا جانو
شیش محلوں میں اے آرام سونے والو

گائوں والوں کو بھی اب چین کہاں ہے حاصل
قافلے درد کے اترے ہیں یہاں بھی دیکھو

ظلمتِ جبر و ستم پھیل رہی ہے ہرسو
عافیت کا کہیں اب جاکے اُجالا ڈھونڈو

ٹوٹ جائے نہ کہیں ہے یہ بڑا ہی نازک 
شیشۂ دل پہ نہ تم طنز کے پتھر پھینکو

ہر طرف گھات میں بیٹھے ہیں درندے چھپ کر
گھر سے نکلو تو بہت سوچ سمجھ کر نکلو

اِس سے پہلے کہ کوئی ہاتھ میں تلوار اٹھائے
اُس کے خونریز عزائم ہی کو غارت کردو

پاکے مسند وہ غریبوں کا بھلا چاہے گا
رہنمائوں سے نہ مشتاقؔ یہ امید رکھو
**************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 488