donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Darbhangwi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اُس دلربا کی شوخیٔ فطرت کبھی کبھی *
اُس دلربا کی شوخیٔ فطرت کبھی کبھی
میرے لئے بنی ہے قیامت کبھی کبھی

ہم مفلسوں کے حق میں مصیبت کبھی کبھی
ثابت ہوئی ہے باعثِ راحت کبھی کبھی

رشتوں کا احترام مرے دل میں تھا مگر
اپنوں سے میں نے کی ہے بغاوت کبھی کبھی

کرتے ہیں پیٹھ پیچھے مرا شکوہ غیر سے
کرتے وہ روبرو بھی شکایت کبھی کبھی

پُرپیچ زندگی کے سفر میں ہر ایک کو
ہوتی ہے ہمسفر کی ضرورت کبھی کبھی

وہ باشعور ہوکے بھی پتلا خطا کا ہے
ہوجاتی ہے بشر سے حماقت کبھی کبھی

حاصل مجھے بھی ہوتا ملاقات کا شرف
کرتے جو مجھ تک آنے کی زحمت کبھی کبھی

پڑھتا ہوں اپنے نامۂ اعمال کو میں جب
ہوتی ہے اپنے آپ سے نفرت کبھی کبھی

مشتاقؔ راہِ زیست کے یہ پیچ و خم مجھے
دیتے ہیں غور و فکر کی دعوت کبھی کبھی
**************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 494