اداس لوگوں سے پیار کرنا کوئی توسیکھے
سفید لمحوں میں رنگ بھرنا کوئی تو سیکھے
کوئی تو آئے خزاں میں پتے اگانے والا
گلوں کی خوشیوں کو قید کرنا کوئی تو سیکھے
کوئی دکھائے محبتوں کے سراب مجھ کو
میری نگاھوں سے بات کرنا کوئی تو سیکھے
کوئی تو آئے نئی رتوں کا پیام لےکر
اندھیری راتوں میں چاند بننا کوئی تو سیکھے
کوئی پیمبر کوئی امامِ زماں ھی آئے
اسیر ذہنوں میں رنگ بھرنا کوئی تو سیکھے
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸