donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Raza Naqvi Wahi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* واہی کو اگر اپ کبھی ڈھونڈنا چاہیں *
واہی کا پروگرام
رضا نقوی واہی

واہی کو اگر اپ کبھی ڈھونڈنا چاہیں 
وہ پچھلے پہر خواب پریشاں میں ملے گا
اور صبح کو وہ شہر کے سرکاری مطب میں
شیشی لئے انبوہ مریضاں میں ملے گا
اور دن کو وہ سرکار کے دفتر کا اسامی
کھویا ہوا فائل کے بیاباں میں ملے گا
اور ڈیڑھ بجے لنچ کی جب ہوتی ہے فرصت
وہ رہگذر چاٹ فروشاں میں ملے گا
اور شام کو وہ والدِ اطفال گر سنہ
جھولا لئے ملچند کی دکانوں میں ملے گا
اور رات کو دن بھر کا تھکا ماندہ بے چارہ
مردے کی طرح کلبۂ احزاں میں ملے گا
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 384