donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Raza Naqvi Wahi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اک ٹرک کی شوخیٔ رفتار کا مارا ہوا *
ٹیڈی کفن
رضا نقوی واہی

اک ٹرک کی شوخیٔ رفتار کا مارا ہوا
شہر کا اک نوجواں اللہ کو پیارا ہوا
لاش کی تدفین کا ہونے لگا جب انتظام
آئے نگرانی کو مسجد سے محلے کے امام
تھی ضرورت بہرِغسل و دفن جس جس چیز کی
حسبِ حکم شرع اک اک کرکے منگوائی گئی
بیس گز لٹّھا جونہی لایا گیا بہرِ کفن
خانۂ غم میں ہوئی ہلچل سی پیدا دفعتاً
تھے وہاں موجود اکثر دوست بھی مرحوم کے
یک بیک اُٹھے وہ اپنی کرسیوں سے جھوم کے
غیظ میں بپھرے ہوئے چیں برجبیں کف دَر وہاں
جیسے ان کی آن پر چوٹ آگئی ہو ناگہاں
کر کے مجمع کو مخاطب یوں شرر افشاں ہوئے
صاحبو! توہین میت کے یہ کیوں ساماں ہوئے؟
مرنے والا جو رہا تا عمر اک ٹیڈی بوائے
بعد مُردن اس کی یوں تضحیک ہو اب ہائے ہائے
ڈیڑھ گز میں سوٹ سلواتا رہا جو عمر بھر
بیس گز کا یہ کفن ہے طنز اس کی موت پر
ہم نہیں تیار ہر گز اس تماشے کے لئے
پانچ گز کپڑا بہت کافی تھا لاشے کے لئے
لفٹ رائٹ کرتے پھر سب واک آئوٹ کر گئے
خانۂ غم سے نکل کر جانب پکچر گئے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 518