donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Razia Kazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیا اب بھی نہیں تم پہ یہ قربان غلط ہ& *

 کیا اب بھی نہیں تم پہ یہ قربان غلط ہے؟
 پیارا ہے مجھے دل یہ مری جان غلط ہے

 آۓ نہ بلا نے پہ تو انسان غلط ہے
اور آکے نہ جاۓ تو وہ مہمان غلط ہے

 زلفیں نہ کرو اپنی پریشان غلط ہے....
 زاہد کا الجھ جاۓ نہ ایمان ، غلط ہے

 ہر وقت چباؤ نہ ذرا پان غلط ہے.........
 دانتوں کی تباہی کاہےسامان ،غلط ہے

 خوداپ چلیں اپنی ہی مرضی پہ ہمیشہ
 بدنام ہو شیطان کی شیطان غلط ہے

اورو ں پہ جمانے کے لیۓ ہیکڑی اپنی
خودکو ہی سمجھ بیٹھنالقمان غلط ہے

 جیتےجو مراتھن تویہ لیلی'ہےاسی کی
 جو یوں ہی پھرے چاک گریبان غلط ہے

 لی ہاتھ میں فہرست تومیڈم سےوہ بولا
اس عمر میں یہ شوق یہ ارمان غلط ہے

باہر وہ پٹےبھی تو رضیّہ نہ کرےچوں
گھر آتے ہی جاری کرے فرمان غلط ہے


رضیہ کاظمی

۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 557