* روشنی کے ہالے میں روشنی کو ڈھونڈی¬ *
روشنی کے ہالے میں روشنی کو ڈھونڈیں گے
چاند کے اُجالے میں چاندنی کو ڈھونڈیں گے
شام ختم ہوتے ہی، رَت جگوں کی آہٹ ہے
دل گداز موسم ہے شاعری کو ڈھونڈیں گے
دیکھ اُس طرف کیسے بارشوں کے موسم ہیں
اپنی پیاس بہلا کر تشنگی کو ڈھونڈیں گے
عکس سارے خوابوں کے روح میں چمکتے ہیں
بھیڑ میں نگاہوں کی اِک خوشی کو ڈھونڈیں گے
محفلوں سے گھبرا کر، جلوتوں کو ٹھکرا کر
جنگلوں کے رستے میں خامشی کو ڈھونڈیں گے
*****
|