* دل جلانے کا فائدہ ہوتا *
دل جلانے کا فائدہ ہوتا
کاش جینے کا آسرا ہوتا
روشنی دُور ہوگئی تھی اگر
دل اندھیرے میں جل اُٹھا ہوتا
کوئی گاتا ہے غم کے گیت مگر
سننے والوں میں حوصلہ ہوتا
زندگی خواب بن گئی ہوتی
اور کوئی اپنا ہم نوا ہوتا
سایے بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں
کوئی پھر ساتھ ساتھ کیا ہوتا
اے بہاروں کی نرم ٹھنڈی ہوا
کاش تو نے مجھے چھوا ہوتا
*****
|