donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shaista Mufti Farrukh
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ مجھ سے کہتے ہیں مسکرادو *
وہ مجھ سے کہتے ہیں مسکرادو


وہ مجھ سے کہتے ہیں مسکرادو
ہوا ہے جو کچھ اسے بھلا دو
میں اُن سے کہہ دوں 
کہ اب یہ ممکن نہیں رہا ہے
وہ رنجِ ہستی کہ زہر بن کر 
مرے لہو میں سما چکا ہے
مرے تصور میں بس چکا ہے

وہ مجھ سے کہتے ہیں مسکرا دو
ہوا ہے جو کچھ اُسے بھلا دو

میں رات دن کی اُدھیڑ     ُبن میں
وہ کرچیاں بھی سمیٹ لوں گی
جو میری آنکھوں میں چبھ رہی ہیں
جو میری سانسوں کو ڈس رہی ہیں
مجھے یقیں ہے کہ کانچ کا یہ حسین دھوکا
فریب کابے کراں سراپا
ذرا سی آہٹ سے گر پڑے گا

وہ مجھ سے کہتے ہیں مسکرا دو
ہوا ہے جو کچھ اُسے بھلادو
سنو!
یہ ممکن نہیں رہا اب!
کہ میرا دل، میرا خوش  نظر دل
کوئی تسلی نہیں سنے گا
کوئی حوالہ نہیں سنے گا
میں جانتی ہوں۔۔۔
یہ میرا وحشی اُداس دل ہے
جو تجھ سے مجھ سے الگ تھلگ ہے

اُسے منانا نہیں ہے ممکن
اُسے تو جنگل کی آس ہے اب
تلاش یادوں کی باس ہے اب
مجھے تو حیرت سی ہورہی ہے—
وہ مجھ سے کہتے ہیں مسکرادو
*****















 
Comments


Login

You are Visitor Number : 328