* منجمد ّتمنائیں *
منجمد ّتمنائیں
خواب دیکھتی آنکھیں
خواب تیری چاہت کے
اُن کو کیسے سمجھائوں؟
ہر نفس گلابوں کی پھیلتی سی خوشبو کو
کس طرح چھپا پائوں؟
خواب دیکھتی آنکھیں
تم کو ڈھونڈتی آنکھیں
ایک تیری خوشبو میں جاگتی سی سوئی سی
منجمد تمنائیں—
عکس بن کے پانی پر کھیل کھیلتی ہیں جب
قلب و جاں میں ٹھنڈک کے لہریے سے ُبنتی ہیں
منجمد تمنائیں درد بن کے سینے میں ساز بن کے بجتی ہیں
کس قدر ہراساں ہیں
سرد سرد موسم میں
خواب دیکھتیں آنکھیں
تم کو ڈھونڈتی آنکھیں
******
|