* میرے گھر کے آنگن میں *
میرے گھر کے آنگن میں
میرے گھر کے آنگن میں
چاند اس قدر تنہا
اس قدر اُداسی سے
دیکھتا ہے یوں مجھ کو
جیسے میری خاموشی
میرے دل کی ویرانی
کو وہی سمجھتا ہو
میرے گھر کے آنگن میں
چاند اس قدر تنہا
یوں کبھی نہ پہلے تھا
آئو چاند سے پوچھیں
کیوں ہو اس قدر تنہا
جس طرح کہ یہ دل ہے
میرے گھر کے آنگن میں
*****
|