donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shaista Mufti Farrukh
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* رات کے شہر بتا تونے کبھی دیکھا ہے *
رات کا شہر 


رات کے شہر بتا تونے کبھی دیکھا ہے 
چاند چڑھتے ہوئے جھیلوں سے پرے وادی میں 
کیسے ُکھلتے ہیں یہ اسرار اکیلی شب کے 
کون دھیرج سے اُتر آتا ہے اِس بستی میں 

کون کہتا ہے کہ خوش     ُبو پہ بٹھا دو پہرے 
یہ جو خوش     ُبو کہ دیے جاتی ہے دستک دل پر 
دے رہی ہے یہ خبر راہ میں ہے ابرِ بہار 
قافلے پھر چلے آئے ہیں درِ مقتل پر 

رات کے شہر کی ویران گزرگاہوں پر 
فطرت انگیز فضاؤں میں خموشی کے یہ پل 
سہے جاتے ہیں فقط ایک ہی احساس لیے 
لمحہ لمحہ کسی آہٹ کے گماں میں بے کل 

رات کے شہر کی خاموش اُداسی کے تلے 
ایک بھٹکا ہوا انسان تجھے ڈھونڈتا ہے 
اپنے معبد سے بچھڑ جانے کے غم میں اکثر 
ڈوبتے تارے کی مانند پوچھتا ہے 

******












 
Comments


Login

You are Visitor Number : 305