donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Siraj Dehlvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم کو مٹاکے کیا بھلا پایا ہے آپ نے *

غزل


ہم کو مٹاکے کیا بھلا پایا ہے آپ نے
گذرے گی ہم پہ کیا کبھی سوچا ہے آپ نے
پتے حنا کے کہنے لگے روکے ایک دن
ہم کو ہماری شاخ سے نوچا ہے آپ نے
نازک ہمارے جسم کو پھر پتھروں کے بیچ
مسلا ہے اور کچلا ہے ،پیسا ہے آپ نے
یوں ظلم وجبر کر کے بہر طور بے رحم
ہاتھوں کا اپنے روپ سنوارا ہے آپ نے
بے شک ہمارے خون کے قطرے ہی جانئے
جن سے ہتھیلیوں کو رچایا ہے آپ نے
اک ایک قطرہ خوں کا ہمارے نچوڑ کر
ہاتھوں کے ساتھ دل سے اتارا ہے آپ نے
جب اے سراجؔ جاتے رہے رنگ وبو تمام
پھر بے دلی سے گھر سے نکالا ہے آپ نے


سراجؔ دہلوی

***********************

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 337