اپنے حالات کوئی مجھکو سنانا چاہے
اور وہ ایک بات جو مجھ سے ہی چھپانا چاہے
میری خواہش کہ تیری یاد سے غافل نہ رہوں
فکرے دنیا تیری یادوں کو مٹانا چاہے
ذہن دنیا کی حقیقت کو سمجھنے پہ مصر
دل کہ بس خوابوں کی بستی میں ٹھکانا چاہے
کون پہچانے ہے شارب تجھے اس وادی میں
بن تعارف تو کوئی یاں سے نہ جانا چاہے
********************