"سید اقبال رضوی "شارب
( سلام ( امام حسین عليه السلام
جو دل میں درد شہ کربلا نہیں رکھتے
وہ دین حق سے کوئی رابطہ نہیں رکھتے
بھٹک ہی جاتے ہیں منزل سے خواہ کچھ بھی کریں
امام وقت سے جو واسطہ نہیں رکھتے
حسین (عليه السلام) غرق تھا اسلام روز عاشورہ
جو زیر تیغ تم اپنا گلا نہیں رکھتے
( جو مانگے قوم مشیت سے ایک اور حسین (عليه السلام
ندا یہ آئیگی ہم دوسرا نہیں رکھتے
طرح طرح کی احادیث ان سے سن لیجے
جو عصمتوں کا وہ اک سلسلہ نہیں رکھتے
اہم جو موڑ ہیں تاریخ دین میں شارب
انھیں پہ لوگ کوئی فیصلہ نہیں رکھتے
*****