donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syed Iqbal Rizvi Sharib
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وقت مشکل میں بھی ہونٹوں پر ہنسی اچ *

وقت مشکل میں بھی ہونٹوں پر ہنسی اچّھی لگی
میرے خالق کو میری یہ بندگی اچّھی لگی 

ڈھو رہا تھا بس یونہی میں آج تک اپنا وجود 
تم سے مل کر مجھکو اپنی زندگی اچھی لگی


بس لحاظ" پھینک کر سگرٹ کنارے ہو گیا 
مجھکو نسل نو کی یہ شرمندگی اچّھی لگی


لب تمہارے میر کی "اس پنکھڑی" کے مِثل ہیں
اس لئے مجھکو میری تشنلبی اچّھی لگی 

خون کے رشتے ہوئے جب بھی کبھی نزر انا 
بھائی کو محفل میں بھائی کی کمی اچّھی لگی 

صورت و سیرت کا وہ اتنا حسیں تھا امتزاج 
اہل دانش کو میری دیوانگی اچّھی لگی 


چند اردو لفظ بھی شامل تھے جملوں میں ترے 
اس لئے شارب انہیں بولی تیری اچّھی لگی 


Ghazal by S I M Rizvi "Sharib".

۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 452