سید اقبال رضوی شارب
سلام
اثر ہے اسم کا جسمیں ، ہیں نامِ آلِ نبی
اسی سے جانئے کیا ہے مقامِ آلِ نبی
فلک پہ وہ ہی دعا مستجاب ہوتی ہے
کہ قبل و بعد ملیں جسمیں نامِ آلِ نبی
کسی وجہ سے جو آیت نہ کوئی واضح ہو
تو اسکے ضمن میں دیکھیں کلامِ آلِ نبی
جو دین راست ہے مرہون ہے وہ عترت کا
نظام دیں کا ہے اصلاً نظامِ آلِ نبی
ہے فرق آساں صحابہ میں آل احمد میں
صحابہ کرتے ہیں خود احترامِ آلِ نبی
اٹھایا چلّو میں پھر ٹھوکروں میں رکھ دی فرات
عطش کی فتح ہوئ یوں بنامِ آلِ نبی
میں سوچتا ہوں، وہ بدبخت کتنا ہے شارب
گھٹایا جس نے ذرا بھی مقامِ آل نبی
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸