donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syed Iqbal Rizvi Sharib
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دل مرا مائل بہت تھا مسکرانے کے لیے *

سلام 


از سید اقبال رضوی شارب 

 

دل مرا مائل بہت تھا مسکرانے کے لیے 
بس تبھی رقع ملا محفل میں آنے کے لیے 

مر کے بھی زندہ رہیگا وہ زمانے کے لیے 
سرکٹا سکتا ہو جو حق کو بچانے کے لیے 

میرے شجرہ میں نہیں بغضِ علی والا کوئی 
یہ شرف کیا کم ہے مجھکو بخش وانے کے لیے 

مل گیا تھا اے نبی پیغام جو روزِ ازل 
عام کر دو آج وہ سارے زمانے کے لیے 

کلمۂ توحید بن عشقِ علی کافی نہیں 
حبِّ حیدر چاہیے جنّت میں جانے کے لیے 

طالبِ بیعت کو خالی ہاتھ ملتا دیکھ کر 
ہو گئے مجبور اصغر مسکرانے کے لیے 

کاٹ لی تم نے زبانِ میثمِ تمار پر
رسمِ مدحت چل پڑی اب ہر زمانےکے لیے 

اس سے کیا رشتوں کے بندھن اس سے کیسی رسم و رہ 
کینہ رکھتا ہو جو حیدر کے گھرانے کے لیے

عشقِ حیدر میں جنوں شارب ہو گر بہلول سا 
با خرد حاسد ہوں پھر تجھ سے دوانے کے لیے


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 391