donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abul Kalam Azizi
Writer
--: Biography of Abul Kalam Azizi :--

Abul Kalam Azizi

 

ابوالکلام عزیزی
 
بہار کے ابھرتے ہوئے افسانہ نگاروں میں ابوالکلام عزیزی بھی شامل ہیں پانچ چھ سال سے ان کے افسانے منظر عام پر آرہے ہیں ان کے افسانوں کو قارئین اس لئے بھی پسند کرتے ہیں کہ ان کے افسانوں میں فنی خوبی کے ساتھ ساتھ مواد کی بھی کمی نہیں ہوتی ہے وہ عام طور پر ترقی پسند افسانے لکھتے ہیں لیکن نعرے بازی سے کام نہیں لیتے ہیں، در اصل وہ ترقی پسند نظریئے کے حامی ہیں اس لئے ان کے افسانوں میں اس کا آخر آسانی سے دیکھا اور محسوس کیا جاسکتا ہے سماجی مسائل کو وہ اپنے افسانے کا موضوع بناتے ہیں انتہا پسند جدیدیت کو وہ پسند نہیں کرتےان کے افسانوں کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی ایک نئی ساکھ بنالیں گے ابوالکلام عزیزی کی پیدائش ۱۹۵۳ء میں بہار شریف میں ہوئی میٹرک پاس کرنے کے بعد خوش نویسی کو اپنا پیشہ بنالیا ، فی الحال وہ کتابت خوشنویسی کا کام انجام دے رہے ہیں، ان کا پہلا افسانہ ماہنامہ پہ اسبان، جنوری ۱۹۸۲ میں شائع ہوا تھا، اب تک دودرجن کے قریب افسانے ہندوستان کے مختلف رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔ ایک افسانوی مجموعہ زیر ترتیب ہے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
 
++++
 
 
You are Visitor Number : 1874