donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Akhter Wasif
Writer
--: Biography of Akhter Wasif :--

Akhter Wasif

 

اختر واصف
 
اختر واصف کی پیدائش یکم مارچ ۱۹۵۶ء کو محلہ مہادیوہ ،آرہ میں ہوئی بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد سرکاری ملازم ہوگئے ابتدا میں بچوں کیلئے ہندی میں کہانیاں لکھتے تھے لیکن ۱۹۷۲ء سے اردو میں لکھنے لگے اب تک تقریباًپچاس افسانے ملک کے مختلف ادبی ونیم ادبی پرچوں میں شائع ہوچکے ہیں ہندی میں بھی کچھ کہانیاں چھپی ہیں۔اختر واصف کے افسانے نہ تو اپنی شناخت گم کرنے والے ہیں اور نہ ہی سپاٹ بیانیہ انہوں نے بیچ کا راستہ اپنا یا ہے علامت اور استعارے کے ذریعہ کہانی میں حسن پیدا کر نے کی خوشش کی ہے بہار کے جن نئے افسانہ نگاروں نے اس سلسلے میں پیش قدمی کی ہے اس صف میں وہ بھی شامل ہیں رحمان شاہی شرف عالم ذوتی سید احمد قادری اور فخرالدین عارفی کے مطابق قرار دیئے جاسکتے ہیں زمیں گرے ہوئے پائوں اور دیواریں ہنسی ہیں، ان کی سب سے اچھی کہانیاں ہیں ان کہانیوں نے انہیں خاصی مقبولیت عطا کردی ہے اس قسم کی کہانیاں لکھتے رہے تو جلد ہی وہ افسانہ نگاری کی دنیا میں قابل احترام بن جائیں گے۔ انداز بیان اور طرز اداکو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں ان کا کوئی بھی قاری ان سے مایوس نہیں ہوگا۔
 
***************
 
You are Visitor Number : 1797