donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Farooq Rahib
Writer
--: Biography of Farooq Rahib :--

Farooq Rahib

 

فاروق راہب
 
فاروق راہب کا اصل نام فاروق اعظم اور ان کے والد کا نام محمد مجیب الرحمن ہے ان کی پیدائش۴ ستمبر ۱۹۴۵ء میں محلہ شانتی پوری موتیہاری میں ہوئی ،بی ایس سی، بی ایڈ کر نے کے بعد معلمی کے پیشے کو اپنالیا ساتھ ہی ادبی ذوق کی تکمیل بھی کرنے لگے وہ ایک سو سے زیادہ افسانے لکھ کر شائع کرواچکے ہیں ان کے افسانے ملک کے مختلف معیاری پرچوں میں شائع ہورہے ہیں پہلا افسانہ دہکتے رخسار جلتے ہونٹ، کے عنوان سے ماہنامہ، پرواز۱۹۶۳میں شائع ہوا تھا اس کے بعد شائع ہونے والے پرچوں میں شاعر، کتاب روبی، اور شمع وغیرہ ہیں، اب تک ان کا کوئی افسانوی مجموعہ منظر عام پر نہیں آیا ہے شایدوہ اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ 
 
فاروق صاحب نے اپنے افسانوں میں بہت سے مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی ہے وہ کسی تحریک یا تجربے کے زیر اثر کبھی نہیں رہے کہانی پن کو انہوں نے ہمیشہ اولیت دی ہے وحدت تاثر کا بھی خاص خیال رکھا ہے عام فہم جملے اور روزمرہ استعمال ہونے والے محاوروں نے ان کی تحریر میں ایک نکھار پیدا کردیا ہے یہی وجہ کہ قارئین کو ان کے افسانوں کی تلاش رہتی ہے، اگر ادبی ذوق اور ادبی کاوش قائم رہی تو مستقبل میں وہ ایک بلند مقام حاصل کرلیں گے۔ٹوٹے تنوں کا غم، دائروں کے اندر ، باتھ روم، دردازوں کے بچ، نئی نسلوں کا المیہ ، پرچھائیوں کے تعاقب میں اور عذاب بھرالمحہ ، اچھی کہانیاں ہیں ان افسانوں میں ان کی شخصیت کی گہری چھاپ دیکھی جاسکتی ہے، ان کی بعض کہانیوں میں شعور کی روبھی دیکھی جاسکتی ہے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1903