donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
M.A.Haque
Writer
--: Biography of M.A.Haque :--

 

 

 

 M.A.Haque 

          

Name:- Md. Abrul Haque,

Pen Name:M.A.Haque,

Date of Birth:     5,April,1950,Dumka (Jharkhand)

Education:B.Sc. LLB, MA, Phd,

Job:Deputy labour Commissioner, Chairman of legal Rights ,

Genres:                Afsana, Afsancha, Articles,

Books:Urdu Sikhie’n, Mera Bachcha aur mai’n, Nayee Subah, Bechaini,

Mobile: 07209774261,

Address:Haq Manzil, Ghaus Compound, Central Street, Hind Pirhi,

Ranchi-834001

ڈاکٹر ایم۔اے۔حق  کی شخصی کوائف


 (۱) میں  صوبہ جھارکھنڈ  کی دوسری راجدھانی  دُمکا  میں پندرہ اپریل  ۱۹۵۰ ؁ء کو پیدا ہوا ۔
(۲) میرے  دادا  مولوی صمصام الحق (مرحوم)  اردو فارسی کے ایک معتبر شاعر تھے۔ اُن کا انتقال ۱۹۶۶ ؁ء میں ہوا

(۳) میرے والد محترم محمد انوارالحق  جو پیشے سے اڈوکیٹ تھے، اُنہوں نے میری کافی ادبی پزیرائی کی۔

(۴) ۱۹۶۱؁ء میں  جب میں نویں جماعت میں پڑھتا تھا تو دادا کی صحبت میں ٹوٹی پھوٹی شاعری  بھی کرتا تھا ۔ اور اپنے دادا کے ساتھ مشاعروں میں  جاتا تھا ۔وہاں کبھی کبھی  اپنی کوئی نظم پڑھنے کا موقعہ ملتا تھا۔میرا تخلص  جوہرؔ تھا۔

(۵) ۱۹۶۲ ؁ء میں  میری پہلی تخلیق  ایک مضمون تھا۔جس کا عنوان تھا ’’ کانٹے کی روداد ‘‘

(۶) ۱۹۶۵  سے بچوں کے رسالے میں  چھپنا شروع کیا ۔

(۷) ۱۹۶۸ ؁ء میں افسانے لکھنا شروع کیا ۔

(۸) جب میں ۱۹۸۷  میں لیبر سپرنٹنڈنٹ  بن کر بھاگلپور آیا تو ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی کی صحبت  اور مشورے  پر افسانچہ لکھنا شروع کیا ۔

(۹) اُن کے ہفتہ وار کوہسار میں میں مستقل طور پر  چھپتا رہا۔

(۱۰) پہلی کتاب ’’نئی صبح‘‘ ۲۰۰۷  میں منظر عام پر آئی۔

(۱۱) میری افسانچہ نگاری سے ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی  کافی متاثر تھے۔ اُنہوں نے نئی صبح  پر لوگوں کی آراء  کو ترتیب دے کر

  ’’ ڈاکٹر ایم۔اے۔حق اور افسانچہ نگاری کا فن ‘‘  نام کی کتاب کو  ترتیب دیا ۔

(۱۲) ہندی  جاننے والے حضرات  کے لئے  اُردو سیکھنے کی ایک کتاب شائع کرائی ۔(۱۹۹۵)(اُردو سیکھیں)

(۱۳) ذہنی طور پر معذور بچوں کی تربیت  کے لئے کتابچہ  لکھا ۔(۱۹۹۸) ( میرا بچہ اور میں )

(۱۴) ۲۰۱۴ سے ایک انٹرنیشنل رسالہ ’’ عالمی انوارِ تخلیق‘‘ نکال رہا ہوں۔

(۱۵) میں ۲۰۱۰ میں ڈپٹی لیبر کمشنر سے  ریٹائر ہوا۔

(۱۶) ریٹائرمنٹ کے بعد میں نے  ان پیج ، ای میل، انٹرنیٹ، وغیرہ سیکھا۔میں نے اپنے دوستوں کو بھی انٹرنیٹ سیکھنے کی ترغیب دی۔

(۱۷) میں ۲۰۱۵  سے انٹرنیشنل افسانچہ فائونڈیشن کا چیف پیٹرون ہوں،

(۱۸) ۲۰۱۱ سے جھارکھنڈ  کونسل آف لیگل رائٹس کا چیئر مین ہوں۔

(۱۹)۲۰۱۱ سے ۱۵ اپریل ۲۰۱۵ تک  District Consumer Court  کا جج  تھا۔

(۲۰)  اپنے رساکے کے گذشتہ شمارے میں یہ اعلان کیا ہے کہ  اپنی تصنیف کے ساتھ اپنا ای میل  بھی ضرور دیں۔

(۲۱) ایک دو شمارے کے بعد  یہ compulsary  کر دوں گا کہ  بغیر ای میل  کسی کی کوئی تصنیف نہیں چھپے گی۔

(۲۲) فی الحال  جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں اڈوکیٹ ہوں۔

(۲۳) ۲۰۱۳ میں  Post Graduate Diploma in Human Rights کی ڈگری حاصل کیا ۔

(۲۴)   ابھی میں Post Graduate  Diploma in Cosumer Law & Practice  کا کورس  کر رہا ہوں۔

(۲۵) ماہناہ ’شاعر‘‘ بمبئی، سہہ ماہی ’’رنگ‘‘ دھنباد، سہہ ماہی ’’لفظ لفظ ‘‘ کشمیر میں گوشے شائع ہوئے۔

(۲۶)میرے افسانچے  نیٹ میگزین جیسے urdunetjapan، شعر و سخن،اردو میلہ، قلم اردو  ڈاٹ کام،اردو دوست ڈاٹ کام۔ بہار اردو یوتھ فورم وغیرہ  میں چھپتے رہتے ہیں۔

 

 

 

 
You are Visitor Number : 4316