donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mosharraf Alam Zauqi
Writer
--: Biography of Mosharraf Alam Zauqi :--

Mosharraf Alam Zauqi

 

مشرف عالم ذوقی 
 
مشرف عالم ذوقی بہار کے ایک ایسے ابھرتے ہوئے افسانہ نگار ہیں جو سرعت رفتاری سے آگے بڑھ گئے ہیں، دس سال کے اند رانہوں نے دوسو کے قریب افسانے لکھے اور ملک کے بیشتر رسائل میں شائع ہوئے اتنا ہی نہیں اس مدت میں انہوں نے چھ سات ناول بھی لکھ ڈالے ان کی اس تیز رفتاری کو دیکھتے ہوہئے کہاجاسکتا ہے کہ ان کے اندر تخلیقی جوہر بدرجہ اتم موجود ہے۔ مشرف عالم ذوقی اپنے افسانوں میں انسانی برادری محبت و اخوت اور دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے نجات دلا نے کی کوشش کررہے ہیں ان خا خیال ہے کہ یہ کام صرف ادب ہی کے ذریعہ ممکن ہوسکتا ہے۔ زبان صاف ستھری اور طرز تحریر عام فہم ہے کبھی کبھی علامتوں کا سہارا لے کر تحریر کو اور بھی چار چاند لگا دیتے ہیں۔موضوع اور مواد کے لحاظ سے انہیں اپنے ہمعصروں پر فوقیت حاصل ہے۔ 
 
مشرف عالم ذوقی کی پیدائش ۲۴؍مارچ ۱۹۶۲ء کو آرہ میں ہوئی بی اے کرنے کے بعد صحافت میں لگ گئے۔ ۱۹۷۵ء کو آرہ میں ان کا پہلاافسانہ رشتوں کی سلیب ماہنامہ کہکشاں ،ممبئی میں چھپا تھا اس کے بعد تووہ ہندوستان کے تقریباًہر پرچے میں چھپنے لگے ہندی کی کچھ کہانیوں کا ترجمہ بھی کیا ہے اور بہت سے مضامین بھی لکھ چکے ہیں ان کی اس ادبی رفتار کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں ان سے اچھی امید کی جاسکتی ہے۔ اب تک ان کا کوئی افسانوی مجموعہ نہیں چھپا ہے اس بات کا انہیں افسوس ہے چوپال کا قصہ، کہانی تمہیں لکھنے والی ہے، تحریکیں، کان بند ہے، سہارا، اللہ ایک،اور فیصلہ، ان کی نمائندہ کہانیاں قراردی جاسکتی ہیں۔
++++++++++++++++++++
 
You are Visitor Number : 3302