donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Muslim Azimabadi
Poet
--: Biography of Muslim Azimabadi :--

 

 مسلم ؔ عظیم آبادی 
 
مسلمؔ عظیم آبادی اردو کے ایک با کمال شاعر تھے۔ انہوں نے غزلیں کم اور نظمیں زیادہ لکھی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود انہیں غزل سے فطری لگائو تھا۔ انہوں نے فارسی تراکیب کا خوب استعمال کیا ہے۔ ان کی زیادہ تر غزلیں لمبی بحروں میں ہوتی ہیں۔
 
ایک شعر پیشِ خدمت ہے    ؎
 
میں ساقیا! پی چکا ہوں جی بھر کے خون ارمان و آرزو کا
نہیں میں پیاسا شراب کا ہوں، فقط ہوں تیری نظر کا بھوکا
 
مسلمؔ عظیم آبادی فارسی سے بہت زیادہ انسیت رکھتے تھے۔ انہیں غزل پر دسترس حاصل تھی۔ وہ حالیؔ اور اقبال سے متاثر تھے۔ ان کی شاعری میں جدت طرازی ملتی ہے۔ کلام میں درد اور روانی پائی جاتی ہے۔ ان کے یہاں رندانہ اشعار زیادہ ملتے ہیں۔
 
مسلم عظیم آبادی کا تعلق عظیم آباد سے تھا۔ ان کی سنہ پیدائش 1888 ء ہے۔ یہ چودہ سال کی عمر میں ہی والد و الدہ کے سایۂ عاطفت سے محروم ہو گئے تھے۔ خالو اور خالہ نے ان کی پرورش و پرداخت کی۔
 مسلم عظیم آبادی اردو نثر میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ اور علامہ شبلی سے متاثر تھے۔
 
ان کے چند اشعار درج ذیل ہیں:
 
 ہے ہوش و خرد میں غم کا ہجوم اور خواب میں بھی آرام نہیں
 جولائے پیامِ صبح امید، اب ایسی میسر شام نہیں
 ٭٭
معلوم ہے کہ ہے موت انجام زندگانی
 ہم اور ہماری دنیا جو کچھ ہے سب ہے فانی
 
*****

 

 
You are Visitor Number : 1732