donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Razia Kazmi
Poet/Writer
--: Biography of Razia Kazmi :--

 

رضیہ کاظمی    ایک مختصر تعارف


میراآبائی وطن ہندوستان کا ادبی،سیاسی،سماجی،تاریخی اور تہذیبی مرکز الہ آباد ہے۔تقریباً بارہ سالوں سےامریکہ کے ایک شمال مشرقی شہر نیو جرسی میں قیام پزیر ہوں۔


میرے والد محترم جناب سیّد مومن حسین صاحب شعلہ اپنے علاقہ  کے ممتاز شعراء میں شمار کئے جاتے تھے۔ ان کا مجموعۂ کلام"نغمۂ فکر" کے نام سے ان کی زندگی ہی میں شائع ہوچکا تھا    


میری ابتدائی تعلیم وتربیت گھر پر ہی اپنے والدین کے زیر نگرانی انجام پائی۔الہ آباد اورآگرہ یونیورسٹی سےاعلیٰ تعلیم مکمّل کرنے کے بعد میرا تقرّرگورنمٹ گرلس انٹر کالجوں کے لئے بحیثیت اردولکچرار ہوا۔اس طرح اردو زبان وادب سے ان کا ایک اٹوٹ رشتہ قائم ہوگیاجوکم وبیش ایک چوتھائی صدی ،پرنسپل کے عہدہ پر فائز ہونے تک جاری رہا۔


ابتدا میں میرا رجحان شعر گوئی سے زیادہ افسانہ نویسی کی طرف تھا۔رفتہ رفتہ طبیعت شاعری کی طرف مائل ہونےلگی لیکن باقاعدہ طور پر شعر گوئی کا چسکہ یہاں امریکہ آنے کے بعد ہی لگا۔ میری محبوب ترین صنف سخن غزل ہے حالانکہ میں  نے قطعات،قصیدے،سلام اورتہنیت ناموں وغیرہ پر بھی طبع آزمائی کی ہے۔


میری سو غزلوں پر مشتمل مجموعۂ کلام "صدپارہ ہائےدل"کےنام سےسن 2009 کےآخرمیں مثال پبلیکیشنز فیصل آباد،پاکستان سے شائع ہوچکا ہے۔


کتاب کاایک مختصرفنّی جائزہ مشرقی امریکہ کی ایک مقتدرادبی ہستی جناب مامون ایمن صاحب نے لیا ہے۔ایک طویل اور خوبصورت قطعۂ تاریخ جناب باقر حسن زیدی صاحب نے لکھاہے۔ اس کےبعدوہ کلام جو اب تک انٹر نیٹ پر مختلف فورمس میں پوسٹ ہوچکا ہےاسمیں سےکچھ لخت ہاۓ دل کے نام سےاشاعت کے لیۓپریس میں گیا ہوا ہےاور انشااللّہ جلد ہی منظر عام پر آنے والا ہے. اس کی طباعت کا قطعۂ تاریخ نیو یارک کےمشہورتاریخ گو اور معروف شاعرجناب تنویر پھول صاحب نےاور مختصر تقریظ ہندوستان کے مشہوراسلا می اسکالر،اور شاعر ڈاکٹرجاوید جمیل صاحب نے . لوگ عمر طبعی کو پہنچنے پر زیادہ وقت عبادت میں صرف کرتے ہیں لیکن بقول غالب:

                                      جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد
                                      پر طبیعت ادھرنہیں آتی....

میرے فرصت کےسارے اوقات اب صرف لکھنے پڑھنےاور زیادہ تر شعر گوئ میں صرف ہوتے ہیں.

 

رضیہ کاظمی

نیو جرسی، امریکہ


************************* 

 
You are Visitor Number : 1326