donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shamim Afza Qamar
Writer
--: Biography of Shamim Afza Qamar :--

Shamim Afza Qamar

 

شمیم افزاقمر
 
شمیم افزا قمر کی پیدائش پٹنہ میں ہوئی، ان کے والد کا نام محمد نظام الدین خاں،بیرسٹر، ہے جو سہسرام کے باشندہ تھے، ان کے خاوندجناب قمر التوحید صاحب ہیں جو ایک مشہور افسانہ نگار ہیں، شمیم افزاقمر صاحبہ نے ڈپلوان ایجوکیشن، ایم اے اور ڈی لٹ کی ڈگری حاصل کی فی الحال وہ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ بھاگلپور میں اردو کی پروفیسر ہیں ان کے افسانے اردو کے معیاری رسائل وجرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں کچھ کہانیاں ریڈیوسے بھی نشر ہوئی ہیں وہ اردو کے ساتھ ساتھ بندی میں بھی لکھتی ہیں اور افسانے کے علاوہ مقالے وغیرہ بھی لکھتی ہیں، آہنگ، گیا کے شمارہ ۵۵ میں خصوصی مطالعہ کے تحت ان کی پانچ کہانیاں خود نوشت مختصر تعارف کے ساتھ شائع ہوئی تھیں جن کی روشنی میں انہیں اچھی طرح سمجھا جا سکتا ہے بحیثیت افسانہ نگار انہوں نے منفرد مقام حاصل کرلیا ہے ان کے افسانے روایت اور جدیدیت کے حسینامتزاج کہے جاسکتے ہیں۔ وہ عورت ومرد کے تعلق کے ساتھ ساتھ گھریلو جھگڑے اور شکوہ شکایات پر مبنی بہت سی کہانیاں لکھ چکی ہیں۔
کاغذی پیر ہن کے نام سے ۱۹۸۰ء میں ان کا ایک افسانوی مجموعہ شائع ہوچکاہے، اس میں بارہ افسانے ہیں، زیر لب ، ایک کنارہ اورتیراہی عکس ،وش کنیا، اور کاغذی پیرہن، وغیرہ کہانیاں اچھی ہیں، شمیم افزاقمر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ عورتوں کی زبان میں کہانیاں لکھتی ہیں اور موقع محل کے مطابق شعر بھی استعمال کرتی ہیں کہیں کہیں انگریزی الفاظ استعمالی کر کے انہوں نے افسانے کے حسن میں اضافہ کر دیا ہے لیکن یہی بات ان کی بعض کہانیوں کو بوجھل بھی بنادیتی ہے۔مختصر یہ کہ انہوں نے افسانہ نگاری کے میدان میں اپنا منفرد مقام بنالیا ہے مستقبل میں ان سے اور بھی بہتر امید کی جاسکتی ہے۔
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1758